مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے متعلق ایجنسی فار پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز نے آئندہ حج کے دوران مسجد الحرام میں حجاج کرام کے لیے وسیع تر انتظامات کرنے کا عزم ظاہرکیاہے۔مملکت سعودی عربیہ میں منصوبوں اور انجینئرنگ کی تعلیم کے انڈر سکریٹری انجینئر سلطان القراشی نے بتایا کہ مجموعی طور پر 108039 مربع میٹر کا رقبہ عازمین حج کے لیے مکمل طور پر دستیاب رہے گا، جس میں پورا مطاف بھی شامل ہے۔انھوں نے دوران حج عازمین حج کو مکمل طور پر سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ عالمی وبا کووونا وائرس کے پروٹوکال پر مکمل عمل کیا جاتا رہے گا۔ٹرمینل عمارت کے لئے 20 اہم اور ماتحت داخلی راستے اور دروازے کھلا ہوں گے، جن میں سب سے اہم شاہ عبد العزیز گیٹ ، عمرہ گیٹ اور الفتح گیٹ ہیں، جس میں 28 سطح پر اضافی داخلے اور خارجی راستوں کو مختلف سطحوں پر سہولیات فراہم کرنے کا انتظام ہے۔