مسجدِ الماس بسوا کلیان میں دعوت افطار پروگرام کا انعقاد

   

بیدر۔ مسجد الماسں بسواکلیان میں ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مسلم و غیر مسلم احباب کے لئے دعوت افطار کا نظم کیا گیا۔ دعوت افطار سے قبل مختصر سے اجتماع سے جناب مولانا محمدیوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے خطاب فرماتے ہوئے سورہ الفاتحہ کا خلاصہ اردو و کنڑا زبان میں پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسونا اور اسلامی تعلیمات میں بہت حد تک یکسانیت پائی جاتی ہے۔ بسونا نے اپنی تعلیمات میں مورتی پوجا کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر موصوف نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے بھائی چارہ کی اہمیت بتائی۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے قائم کئے گئے کرناٹک دھارمک سوھاردا ویدیکے جس میں سبھی دھرم کے افراد موجود ہیں ،کا تعارف بھی پیش کیا۔ اس موقع پر محمد علی نائب صدر مسجد الماسں انتظامیہ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے۔ حافظ میر فرخندہ علی نے قرأت کلام پاک پیش کیا۔ یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان، مولوی غلام رسول صاحب، محمد نعیم الدین صاحب، حضور پاشاہ، وشال گائکواڈ، چندر کانت میترے، وشواناتھ پاٹل، بلونت جانا پور، ناگپا ننے، کلیان راؤ اور دیگر موجود تھے۔
لنگم پیٹ جنرل باڈی اجلاس ، عہدیداروں پر ارکان کی برہمی
یلاریڈی ۔ ترقیاتی کام کرنے گرام سبھا میں قرارداد منظور کرنے NREGIعہدیداروں کو حوالے کئے ۔ سال گذر گئے لیکن آج تک کوئی کام انجام نہ دئے جانے پر عوامی نمائندے عہدیداروں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ منڈل پریشد صدر غریب النساء بیگم کی صدارت میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں عہدیداروں کی عدم دلچسپی ولا پروا ہی آئندہ نہ رہے ۔ مواضعات میں برقی ستون صب کرنے کی قرارداد منظور کی گئی ۔ گوروکل اسکول میں طلباء کو غذاء ٹھیک نہ دئے جانے کی شکایت کرنے ایم ای او تحصیلدار کو اسکول کے دورہ کرنے کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ مواصعات میں سی سی روڈ کے کام تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کا ارکان نے مشورہ دیا ۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی سری لتا اے ایم سی ، چیرمین رادھا ، ایم پی ڈی او شنکر نائیک تحصیلدار ماروتی ، پی اے سی ایس چیرمین دیویندر ریڈی اور مختلف مواضعات کیلئے سرپنچ و ارکان موجود تھے ۔
بانسواڑہ میں ڈی سی سی بی چیرمین بھاسکر ریڈی کے ہاتھوں سڑک کا سنگ بنیاد
بانسواڑہ ۔ بانسواڑہ میں اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کے اسپیشل ڈیولپمنٹ فنڈس ایس ڈی ایف کے تحت بانسواڑہ مین روڈ سے گذرنے والی موضع بورسلم کی سڑک کو تقریباً 67 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سی سی سرک تعمیری کیلئے متحدہ صلع نظام آباد ڈی سی سی بی چیرمین بھاسکر ریڈی کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر بانسوارہ حلقہ انچارج ٹی آر ایس پارٹی پوچارام سریندر ریڈی بھی سنگ بنیاد میں شریک تھے ۔ اس موقع پر انجی ریڈی رعیتو بندھو صدر بلدیہ چیرمین بی کرشنا ، گوپال ریڈی ، وینکٹ رام ریڈی ، محمد اعجاز الدین ، ایس جلیل ، سرپنچ موجود تھے ۔