داڑھی پکڑ کر کھینچا گیا ‘ 12 نوجوان کے خلاف مقدمہ
باغ پت 14؍ جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی کے علاقہ باغ پٹ میں ایک مسجد کے امام موٹر سیکل پر اپنے گاوں جا رہے تھے راستہ میں تقریبا 12 نوجوانوں نے انہیں پکڑ کر زدوکوب کیا اور ان کی داڑھی کھینچ ڈالی ۔ انہیں جے شری رام کا نعرہ لگانے مجبور کیا گیا ۔ امام پولیس میں درج کردہ شکایت میں بتایا کہ ان نوجوانوں نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی ۔ پولیس نے تقریباً بارہ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔ امام املق الرحمن مظفر نگر کے رہنے والے ہیں ان پر حملہ کرنے والوں میں انہیں زدوکو کرتے ہوئے داڑھی پکڑ گھسیٹا ۔ ان کے بچاو کے لئے دو افراد آئے اور نوجوان فرار ہوگئے ۔ ان نوجوانوں نے جاتے جاتے یہ بھی دھمکی دی کہ آئندہ سے یہ گاوں آئیں تو اپنی داڑھی منڈوا کر آنا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس شیلیش کمار پانڈے نے کہا کہ خاطیو ں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ امام کو زدکوب کرنے کی وجہ کا علم نہیں ہوا ہے ۔ امام نے مظفر نگر میں بھی اسی طرح کا کیس درج کرایا تھا۔