ریاض : سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ’ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں در اندازی امن کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کا باعث ہیں‘۔مملکت نے باور کرایا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات امن کوششوں کو تباہ کرنے اور دینی مقدسات کے حوالے سے مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دفتر خارجہ نے قابض اسرائیل افواج کی موجودگی میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے جارحانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’اسرائیلی آباد کاروں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں جو کچھ کیا اس سے امن کوششیں سبوتاج ہوں گی۔