یروشلم: اسرائیل نے اس جمعہ کو بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ نہ ادا کرنے دی ،نمازیوں نے مسجد کیاحاطے میں نماز پڑھی۔ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی جانب جانے والے اہم راستوں اور گزرگاہوں کو بند کر دیا تھا۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی سخت پابندیوں کے باعث مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز میں صرف 4 ہزار کے قریب نمازی شامل ہو سکے۔ سینکڑوں نمازیوں کو مسجد اقصیٰ جانے والے راہداریوں پر نماز جمعہ ادا کرنی پڑی۔عرب میڈیا کے مطابق سڑکوں اور راہداریوں میں نماز پڑھنے والوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔