مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج اور فلسطنیوں کے درمیان جھڑپ، درجنوں زخمی

   

فلسطین اور اسرائیل میں ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مسجد اقصی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ اس دوران جھڑپ میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ وہیں سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ مسجد اقصی میں اعتکاف کرنے والوں پر بھی اسرائیلی فوج نے دھاوا بول دیا مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق منگل کی شام کو اسرائیلی فوج نے لگاتار تیسرے روزمسجد اقصیٰ پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی۔ اس واقعہ میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ کم سے کم 400 کو گرفتار کرکے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔