یروشلم 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یروشلم میں مسجد اقصی اور گنبد صخری کو بند کردیا گتیا ہے ۔ یہ اقدام کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی اقدام کے طور پر یا گیا ہے تاہم اسلامی مذہبی حکام نے کہا کہ مسجد کے صحن میں نماز کی اجازت رہے گی اور مسجد کے اندر عوام کا داخلہ روک دیا گیا ہے ۔ اسلامک وقف محکمہ نے فیصلہ کیا ہے کہ صحن کے اطراف جو عمارتیں ہیں ان کے اندر عبدات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور کہا گیا ہے کہ آئندہ نوٹس تک احتیاطی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ ڈائرکٹر مسجد اقصی عمر کسوانی نے بتایا کہ مسجد کے کھلے صحن کے احاطے میں تمام نمازوں کا اہتمام کیا جائیگا اور مسجد کے اندر داخلہ فی الحال روک دیا گیا ہے ۔
