لندن: برطانیہ کے اخبار دی ٹیلی گراف نے خانہ کعبہ کے اطراف کی مسجد الحرام کو دنیا کی مہنگی ترین عمارت قرار دیا ہے۔ اخبار نے دنیا کی 20 مہنگی ترین عمارتوں پر مبنی ایک فہرست بھی جاری کی ہے۔ دوسرے نمبر پر ابراج البیت (دی کلاک ٹاورز) ہے۔ مسجد الحرام کی تعمیراتی لاگت ایک سو بلین ڈالر سے زیادہ کی ہے۔یہ عظیم الشان عمارت 400،800 مربع میٹر پر محیط ہے اور یہاں ایک وقت میں 40 لاکھ افراد سماسکتے ہیں۔ اس عمارت میں غیر مسلم کے داخلہ پر پابندی عائد ہے۔ مسجد الحرام سے متصل ابراج البیت کی لاگت 15 بلین ڈالر ہے۔
اس کا شمار دنیا کے بلند ترین کلاک ٹاورز اور دنیا کے بلند ترین ہوٹل میں ہوتا ہے۔