مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐمیں اعتکاف کیلئے چہارشنبہ سے رجسٹریشن

   

مدینہ منورہ : مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی دیکھ بھال کے لیے قائم جنرل اتھارٹی نے رمضان کے ا?خری عشرے میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کاآغاز چہارشنبہ 5 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ’ مسجدالحرام اور مسجد نبوی ؐ میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند اس دن صبح 11بجے سے اتھارٹی کے پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔‘اعتکاف کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ اتھارٹی، سرکاری پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ افراد کیلیے مقرر کردہ ضوابط اور شرائط کے مطابق اجازت نامے جاری کرے گی۔پرمٹ ہولڈر 20 رمضان کو مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں اعتکاف میں بیٹھ سکیں گے۔واضح رہے حرمین شریفین میں معتکفین کیلیے دستیاب سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر معتکف کو خصوصی کارڈ جاری کیا جاتا ہے جبکہ ایک مخصوص لاکر بھی انہیں فراہم کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنی ضروری اشیا رکھ سکتے ہیں۔