مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نماز اور خطبہ کے دورانیہ میں تخفیف

,

   

ریاض : مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازِ جمعہ اور خطبے کا دورانیہ موسم گرما کے اختتام تک 15 منٹ کر دیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ میں نمازِ جمعہ اور خطبے کا دورانیہ 30 سے 45 منٹ تک تھا جس میں اب سخت گرمی کی وجہ سے کمی کی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے اعلان مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ کے مذہبی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کیا۔ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام جعمے کی نماز کی ادائیگی کو سہل اورآسان بنانے کیلئے سعودی قیادت کی توجہ کو ظاہر کرتا ہے تا کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نمازِ جمعہ ادا کرنے والے افراد مشکلات سے بچ سکیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اس وقت شدید ہجوم ہے اور دونوں شہروں میں شدید گرمی بھی ہے اور یہاں درجہ حرارت صبح 11 سے شام 4 بجے تک اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔