مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف کرتے رہے

   

ریاض: ( کے این واصف ) ۔ طواف کعبہ ایک ایسا عمل ہے جو کم یا زیادہ تعداد کے ساتھ 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ موسم گرم ہو یا ٹھنڈا، بارش ہو یا طوفان طواف زائرین مصروف طواف نظر آتے ہیں۔ کل رات مکہ میں شدید بارش ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق سڑکیں زیر آب آگئیں۔ میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعائیں بھی کیں۔ القرآن چینل سے بارش کے دوران طواف کے براہ راست مناظر دنیا بھر میں دکھائے گئے۔ واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے تاکہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔