مسجد الحرام میں بارش کے دوران نماز عشاء

,

   

مکہ مکرمہ ۔ مکہ مکرمہ میں شام بارش ہوئی ہے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے عشاء کی نماز بار ش کے دوران ادا کی۔ مکہ مکرمہ اس کے مضافات اورمشاعر مقدسہ ( منی ، عرفات اور مزدلفہ ) میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔ ان علاقوں میں مطلع آبر آلود ہے۔ مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔مقامی میڈیاکے مطابق محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ تبوک، مدینہ اور مکہ میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے بموجب منگل کو مملکت کے نو علاقوں تبوک ، مدینہ، مکہ، الجوف، حدود شمالیہ، حائل، جازان، عسیر اور باحہ میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔بحیرہ احمر میں جنوب مشرق سے جنوب کی طرف 38 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ سمندر میں ڈیڑھ سے ڈھائی میٹر تک لہریں اٹھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حدود شمالیہ میں درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔ نومبر کے دوران ریاض میں اوسط درجہ حرارت 24 سے 31 سینٹی گریڈ رہے گا۔