مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے بعد بڑا حصہ نمازیوں کیلئے کھل گیا

   

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے بعد بڑا حصہ نماز یوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ادارہ امورِ حرمین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے یہ نیا حصہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں فرض نمازوں اور تراویح کے لیے کھولا گیا ہے، جس میں گراونڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔رمضان المبارک کے دوران نئے توسیع شدہ حصوں میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹر کولرز بھی رکھے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللّٰہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔یہ مسجد الحرام میں تاریخی لحاظ سے سب سے بڑی توسیع ہے، جس کا آغاز جون 2010ء میں ہوا تھا۔