ریاض ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کعبتہ اللہ شریف میں احتیاطی اقدامات اور جراثیم کش مواد کے ذریعے تطہیر کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔حرمین شریفین کے امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام میں جراثیم کش مواد کے ذریعے تطہیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔آج سے خانہ کعبہ، مسجد نبویؐ کھل جائینگے ،ماسک اور فاصلہ لازمی، مساجد میں رکھے قرآن مجید پڑھنے کی ممانعت ،تراویح اور نماز عید پر پابندی برقرارحرمین کی جراثیم کش مواد سے تطہیر اور خوشبو سے معطر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے حرم پاک میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے سلسلے میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حرمین شریفین کے امور کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے بتایا کہ مسجد الحرام کو روزانہ 10 مرتبہ سینیٹائز کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔(تفصیلی خبر صفحہ 7 پر)