مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار کی اپنی والدہ سے جذباتی ملاقات، وڈیو وائرل

   

جدہ : سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں تعینات سیکیورٹی اہلکار کی اپنی والدہ سے اچانک جذبانی ملاقات کی وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہے۔العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار نے دوران ڈیوٹی اپنی والدہ کو دیکھا تو دونوں حیران رہے گئے۔ ماں نے بے اختیار اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور اس کی پیشانی پر بوسہ دیا۔سیکیورٹی اہلکار کی والدہ عمرے کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام پہنچی تھیں۔ وڈیو میں ماں اور بیٹے کی جذباتی ملا قات کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔سیکیورٹی اہلکار نے دوران ڈیوٹی والدہ کو دیکھا تو دونوں حیران رہے گئے ۔