مسجد الحرام میں عازمین کی سہولت کیلئے برقی گاڑیاں

   

مکہ مکرمہ : 29مئی ( ایجنسیز ) حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں بڑی برقی گاڑیوں کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سہولت بزرگ اور معذور افرادکے علاوہ تمام عازمین کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے ہے۔برقی گاڑیوں کی سہولت یکساں نقل و حمل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جہاں طواف کیلئے برقی گاڑی 100 ریال میں دستیاب ہے اور اسی قیمت پر سعی کیلئے بھی ہے جبکہ معذور افراد کیلئے یہ خدمت مفت ہے۔نئی گاڑیاں جدید طرز کے ڈیزائن کی حامل ہیں جو سلامتی اور راحت کو مدنظر رکھتی ہیں اور محفوظ و منظم نقل و حرکت کا ماحول فراہم کرتی ہیں جو مسجد الحرام میں حاجیوں کے تجربے کو مزید بہتر بناتی ہیں۔