مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران نماز عصر ادا کی

   

ریاض : مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے اتوارکو بارش کے دوران عصر کی نماز ادا کی، طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ انہوں نے دعائیں بھی کیں۔ ماہرین موسمیات نے مکہ مکرمہ، جدہ، اللیث اور القنفذہ میں کہیں تیز اور کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ظاہرکیا تھا۔ سعودی محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔۔ غیر یقینی موسمی صورتحال سے مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، شعیبہ، جموم اور بحرہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ا سکیموں پر عمل شروع کیا ہے۔ حالیہ عرصہ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔