مسجد الحرام میں غیر ملکی عمرہ زائر کو دل کا دورہ

   

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں زائر عمرہ کو دل کا دورہ پڑا تاہم سعودی پیرا میڈکس نے دو منٹ کے اندر اس کو طبی امداد فراہم کر کے جان بچائی۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ عمرہ زائر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی پیرا میڈیکس اطلاع ملنے پر فوری مذکورہ مقام پر پہنچا اور اس کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے چیسٹ کمپریشن ڈیوائس اور الیکٹریکل ڈیفبریلیٹر کی مدد سے 2منٹ میں دل کی دھڑکن بحال کر کے زندگی بچائی۔بعد ازاں مریض کو مزید علاج کیلئے قریبی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا۔