ریاض: انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وہیل چیئر پر حرم آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے پرانے حرم سے سیدھا مطاف تک خصوصی راستہ فراہم کیا جارہاہے‘۔حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل مسجد الحرام کے تمام حصوں تک زائرین کی آسان رسائی کا انتظام کیا گیا ہے‘۔’زائرین حرم کے علاوہ انتظامیہ کے افراد اور صفائی کارکن ایک حصے سے دوسرے تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی نگرانی میں زائرین حرم کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے‘۔