مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے کاموں کا احیاء

,

   

مکۃ المکرمہ : مسجد الحرام کی تیسری توسیع کے کاموں کا احیاء ہوچکا ہے ۔ حرمین شریفین کے اُمور کے نگران کی جانب سے اس سلسلے میں اعلان کیا گیاہے ۔ بتایا گیا کہ توسیعی اور تعمیراتی کاموں کے لئے مختلف شعبوں جیسے کنسٹرکشن ، الیکٹرو میکانیکل وغیرہ کے لئے 60 ریگولیٹری لائیسنس جاری کئے گئے ہیں۔ عازمین عمرہ اور دیگر کے لئے مسجد الحرام میں گنجائش بڑھانا اس پراجکٹ کا بنیادی مقصد ہے جس کے لئے جملہ 5,28,301 مربع میٹر پر کام ہورہاہے۔ اس میں شاہ عبداللہ توسیعی پراجکٹس شامل ہیں۔ دیگر کاموں میں بڑے گیٹس جیسے شاہ عبدالعزیز ، العمرہ اور الفتح کے علاوہ میناروں اور سیلنگ کا کام شامل ہے ۔ مطاف بلڈنگ کی کئی منزلوں پر بھی کام کیا جائے گا ۔