مسجد اور غریبوں کے گھروں کا انہدام غیر قانونی عمل ،عدالت سے فوری مداخلت کی اپیل :امامس کونسل

   

Ferty9 Clinic


گلبرگہ :آل انڈیا امامس کونسل کرناٹک کے ریاستی صدر مولانا عتیق الرحمن اشرفی نے مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک کمیونٹی کے خلاف ہوے ظالمانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوے ایک اخباری بیان میں کہا کہ: مندر کی توسیع کی توسیع کے لیے مسجد کو شہید کرنا اور غریبوں کے گھروں کو توڑنا ایک غیر قانونی اور ظالمانہ کارروائی ہے، مزید برآں مسلم نوجوانوں پر NSA (نیشنل سیکیورٹی ایکٹ) لگا کر ان کو گرفتار کرنا حکومت کا مسلم کمیونٹی کے خلاف انتہائی معاندانہ ذہنیت کا پتہ دیتا ہے۔ مسلم نوجوانوں پر تشدد اور گھروں کا انہدام ایک غیر قانونی عمل ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور عوام کو ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی درخواست کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ: اک کمیونٹی کو نشانہ بنا کر اس پر ظلم و ستم کرنا کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا؛ اس لیے ہم عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے فسادی عناصر خواہ وہ سنگھ پریوار کے غنڈے ہوں یا سرکاری افسران، ان کے خلاف فورا قانونی کارروائی کی جائے۔