سنگاریڈی 16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسجد بسم اللہ جلال باغ سنگاریڈی میں 18 اپریل بروز منگل بعد نماز تراویح جلسہ شب قدر جناب محمد محمود علی اسیر صدر مسجد کمیٹی کی زیر صدارت اور جناب سید بشیر الدین کی زیر نگرانی منعقد ہوگا۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد عبداللہ چشتی نائبی کی قرات کلام پاک اور حافظ و قاری آفاق کوثر صدیقی کے ہدیہ نعت سے ہوگا۔ مولانا عبدالرحیم پاشاہ غنی نوری عارفی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ جناب ڈاکٹر محمد غوث اور جناب ایم اے وحید نے براداران اسلام سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
جامع مسجد مکتھل میں کل جلسہ شب قدر
مکتھل /16 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل کی جامع مسجد میں 18 اپریل بروز منگل 27 ویں شب قدر کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں خطیب جامعم سجد مولانا حافظ عبدالقوی حسامی و دیگر علماء کرام کے بیانات ہوں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔