حیدرآباد 21 ستمبر (راست) انتظامی کمیٹی کی اطلاع کے بموجب مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز حیدرآباد میں 23 تا 27 ستمبر بروز ہفتہ تا چہارشنبہ بعد نماز مغرب پانچ روزہ جلسہ ہائے خطبات سیرت کا انعقاد عمل میں آرہا ہے جن میں سیرت النبی ﷺ پر شہر کے مشاہیر علماء کرام مولانا ڈاکٹر راشد نسیم ندوی، مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی، مولانا عبیدالرحمن اطہر ندوی، جناب اعجاز محی الدین وسیم، مفتی محمد اعظم ندوی کے بیانات ہوں گے۔ برادران اسلام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان پروقار اور بابرکت محافل سیرت میں تشریف لاکر خوب خوب استفادہ کریں اور سعادت دارین حاصل کریں۔