مسجد جواثا : مسجد نبویؐ کے بعد دوسری مسجد جہاں نماز جمعہ ادا کی گئی

   

ریاض : سعودی عرب کے ضلع الاحساء میں واقع ’’مسجدِ جواثا‘‘ کو اسلامی تاریخ میں اہمیت کی حامل مساجد میں شمار کیا جاتا ہے۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ کے بعد یہ اسلامی تاریخی دوسری مسجد ہے جہاں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔تاریخی ذرائع کے مطابق الاحساء میں سکونت پذیر ’بنو عبدالقیس‘ قبیلے کے حاکم المنذر بن عائد نے بعثت نبوی کی خبر سن کر اپنا ایک نمائندہ مکہ مکرمہ بھیجا۔ نبوت کے حوالے سے مکمل یقین کر لینے کے بعد المنذر اور اس کا پورا قبیلہ اسلام لے آیا۔ اس موقع پر قبیلہ کے حاکم نے مسجد جواثا تعمیر کی۔ یہ 7 ہجری کا واقعہ ہے۔یہ مسجد مملکت کے صوبے الشرقیہ میں الہفوف شہر سے 20 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ مسجد کے ستون آج تک قائم ہیں۔