مسجد حرام میں آن لائن سمر کورس کا آغاز

   

مکہ ۔ مکہ میں مسجد الحرام میں آن لائن سمر کورس شروع ہو چکا ہے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے درس سے ہوا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے سعودی عرب میں حفاظتی تدابیر کا نمونہ پیش کرتے ہوئے وبائی امراض کے انسداد کے لیے اسلام کی ہدایات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے عالمی وبا کے انسداد اور معاشرے کو اس سے بچانے کے لیے حکومتی کوششوں کا تذکرہ کیا ہے۔ سعودی قیادت نے وبا کی خطرناکی کا اندازہ کرتے ہوئے بر وقت اقدامات کرکے کئی جانوں کو بچایا ہے۔انہوں نے اپنے درس کے اختتام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد کے لیے دعا کی جن کے درست فیصلوں سے سعودی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی محفوظ ہوگئے۔ انہوں نے وطن عزیزکی سلامتی اور امن وامان کے لیے بھی دعا کی ہے۔