ریاض : صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدرالشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام کے گیٹ نمبر 100 کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے نام پررکھنے کی منظوری دیدی ہے۔السدیس نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فراخدلانہ ہدایت اور اعلیٰ منظوری مملکت سعودی عرب کی جانب سے مقدس مساجد اور ان کے زائرین کی خدمت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سعودی عرب کی حکومت مسجد حرام کی وسعت میں توسیع کے منصوبوں پرکام کررہی ہے وہیں عازمین اور زائرین کو حرم مکی میں سکون کے ساتھ عبادت کی ادائی کے لئے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔