مسجد خواجہ محمود کی شہادت کیخلاف احتجاج

   

نیالکل: مسلم ایکشن کمیٹی کی جانب سے شمش آباد کی مسجد خواجہ محمود کی شہادت کے خلاف ایک احتجاج کیا گیا اور آرڈی وہ ظہیرآباد کو یاداشت پیش کیا گیا اور مسجد کو شہید کرنے میں جو بھی عہدداروں ذمہ دار ہے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت سے سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت میں آئے دن ترقیاتی کاموں کے نام پر مساجدوں کو انہدام کیا جارہا ہے جیسے مسلمانوں ہرگز برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے مسجد کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا اس احتجاجی دھرنا میں مفتی نظیر احمد صاحب امام و خطیب مسجد الفردوس جناب عرفان ندوی صاحب امام وخطیب مسجد عمر فاروق جناب معصوم عالم صاحب امام وخطیب مسجد زہرا صدر مسلم ایکشن کمیٹی محمد یوسف محمد معیزالدین معتمد مسلم ایکشن کمیٹی جناب فاروق صاحب جناب معسود حسین صاحب جناب ایوب صاحب جناب قدیرصاحب میڈیکل نصیر شبیر احمد اور مسلم ایکشن کمیٹی موجود تھے۔