مسجد خواجہ محمود کی مسماری پر ٹی آر ایس کے مسلم قائدین کی خاموشی معنی خیز

   

کورٹلہ ۔ شمس آباد میں مسجد خواجہ محمود گرین یونیو کالونی کی مسماری کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس آئی پارٹی کورٹلہ ٹاون جناب اے نعیم وارڈ انچارج 32 کانگریس آئی پارٹی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے سی آر جو سیکولر قائد ہونیکا دعوی کرتے ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں ریاست تلنگانہ میں مساجد ایک ایک کرکے شہید کی جارہی ہے ۔ ٹی آر ایس پارٹی مسلم قائدین کی مساجد کی شہادت پر خاموشی یہ ظاہر کرتی ہے کہ انہیں ملت سے زیادہ ان کے عہدے عزیز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر ، کے ٹی آر ہر اپوزیشن کے قائدین حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف تنقید کرتے ہیں ۔ تو یہ ہی ٹی آر ایس کے مسلم قائدین اپوزیشن کے قائدین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کے سی آر کے ٹی آر کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے مسلم قائدین جن کی زبانیں کے سی آر کے قصیدے پڑھنے سے نہیں تھکتی ، شمس آباد میں مسجد خواجہ محبود کی مسماری پر ان کی خاموشی معنی خیز ہے ۔ کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ سے شمس آباد میں مسجد خواجہ محمود جو شہید کی گئی ہے ۔ اس مسجد کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلمانان کورٹلہ کی جانب سے شدید احتجاج کرنے کا انتباہ دیا ۔