سنگاریڈی 19 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد اکرام علی عمر عزیزی نوری چشتی القادری سرپرست خواجہ غریب نواز ویلفئر سوسائٹی سنگاریڈی کی اطلاع کے مطابق 21 اپریل بروز جمعہ مسجد دیندار خان اوپر بازار سنگاریڈی میں جمعۃ الوداع کے موقع پر خواجہ غریب نواز ویلفئر سوسائتی کے زیر اہتمام قبل از نماز جمعہ خصوصی خطاب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مولانا احمد سعادت علی شاہ قادری چشتی کامل جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا خصوصی خطاب دوپہر ٹھیک 12.45 بجے شروع ہوگا۔ قرآت کلام پاک اور نعت شریف کے بعد جلسہ کا آغاز ہوگا۔ محمد افضل حسین صدیقی صدر’ حافظ محمد عمیر’ معراج خان ہاشمی’ محمد سمیر اور خواجہ غریب نواز ویلفئر سوسائٹی سنگاریڈی کے تمام خادمین نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ جلسہ میں شرکت کریں۔