مسجد قباء نمازیوں کے لیے کھول دی گئی

,

   

مدینہ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے مدینہ منورہ کی مسجد قباء￿ نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق مسجد قباء میں نمازیوں کے درمیان مناسب فاصلے کے ساتھ باجماعت نمازیں ادا کی جارہی ہیں۔مسجد قباء اسلام کی پہلی مسجد ہے جہاں دو رکعت نوافل کی ادائیگی سے عمرہ کا ثواب ملتا ہے۔ یہ مسجد ہجرت کے موقع پر مدینہ منورہ شہر کے باہر تعمیر کی گئی۔حج و عمرہ کے زائرین اس مسجد میں نماز کی ادائیگی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔130 صفائی کارکن مسجد کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کے لیے 24 گھنٹے مامور ہیں۔مسجد کو نمازیوں کے لیے کھولنے سے پہلے مدینہ منورہ میں وزارت اسلامی امور کے دفتر کے سربراہ شیخ وجب العتیبی نے مسجد کا دورہ کیا اور حفاظتی تدابیر کو تسلی بخش قرار دیا۔