مسجد میں بم دھماکہ سے متعدد افراد ہلاک

,

   

کابل ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں آج ہوئے ایک بم دھماکے میں کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا کہ بم مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ اس حملے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور بچاؤکاری جاری ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ دھماکہ شہر کے مغرب میں واقع ایک مسجد میں ہوا۔