کابل۔ افغانستان کے شہر قندوز کی ایک شیعہ مسجد میں ہوئے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے۔ جمعہ کے روز ہوئے اس خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق شیعہ اقلیتی برادری سے بتایا گیا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ امدادی تنظیم ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ افغانستان سے امریکی اور مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کی افواج کے انخلا کے بعد اس حملے کو سب سے ہولناک حملہ قرار دیا گیا ہے۔