مسجد نبویؐ میں ایگزیکیٹیو فیلڈ کونسل کا قیام، ڈاکٹر السدیس کا اعلان

   

مدینہ منورہ : حرمین شریفین کے امور کے نگران ادارہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد نبویؐ میں ایگزیکیٹیو فیلڈ کونسل کے قیام کیلئے ہدایت جاری کردی ہے۔ اس کونسل کی سربراہی شیخ السدیس خود کریں گے اور ارکان میں مختلف ادارہ جات اور حکام کے مددگار شامل ہوں گے۔ یہ کونسل عازمین حج و عمرہ کیلئے بہترین معیار کی خدمات کیلئے مشورے دے گی۔