ریاض(سعودی عرب):اتوار31 مئی سے مسجد نبویؐ کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاو ہ سعودی کی دیگر مساجد سوائے مسجد حرام کے تمام نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ مسجد نبوی ؐ میں نماز فجر کا روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں۔ نمازیوں کی آنکھوں میں نمی پائی گئی۔ تقریبا دو ماہ بعد مسجد نبویؐ کو عوام کیلئے کھولا گیا ہے۔ نمازی سماجی فاصلہ بناتے ہوئے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ لوگ پر جوش نظر آرہے تھے۔ عمرہ تاحکم ثانی معطل کردیاگیا۔ روضہ اطہر کی زیارت و ریاض الجنہ کی زیارت بھی معطل ہے۔ مسجد نبوی ؐ ہر شخص کیلئے ماسک لازم ہے۔ بچو ں کے داخلہ پرپابندی عائد ہے۔ ہر نمازی کے درمیان سماجی فاصلہ رکھا گیا ہے۔
آب زم زم کے تقسیم کا عمل بھی بند ہے۔ مسجد نبوی میں صرف 40 فیصد نمازیوں کی اجازت ہے۔ مسجد نبویؐ کے نمازیو ں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ نماز کو آنے سے قبل گھر سے وضو بناکر آئیں۔ ماسک لازمی طورپر لگائیں۔ اپنے بچوں کو ساتھ نہ لائیں۔ جائے نماز اپنے ساتھ لے کر آئیں۔ کھانے پینے کی اشیاء نہ لائیں۔ واضح رہے کہ مسجد حرم (مکہ مکرمہ) میں عوام کے داخلہ کو تاحکم ثانی پابندی عائد ہے۔مسجد نبوی ؐ کی بحالی پر عالم اسلام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشیل میڈیا پر لوگ خوشی کا اظہار کررہے تھے۔