ریاض ۔ 13 ستمبر (ایجنسیز) مدینہ منورہ کے رہائشی اور زائرین اس وقت حیران رہ گئے جب مسجد نبویؐ کے آسمان پر شعلہ دکھائی دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مسجد نبویؐ کے قریب رہائشیوں اور زائرین نے آسمان پر ایک زوردار دھماکے کے بعد میزائل نما چیز کے دکھائی دینے کی اطلاع دی، جس کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے مطابق جمعرات کی صبح طلوع آفتاب سے کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے ساتھ ہی آسمان پر میزائل دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیوز وائرل ہوئی تو مختلف دعوے سامنے آنے لگے۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح کے 5 بجکر 43 منٹ پر پیش آیا۔