مسجد نبویؐ کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری کا انتقال

   

ریاض۔ مسجد نبویؐ کے سابق امام اور خطیب اور مسجد قبلتین کے سابق امام الشیخ محمود خلیل القاری طویل علالت کے بعد کل انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبویؐ میں ادا کی گئی۔ مسجد نبویؐ کے سابق امام الشیخ محمود القاری کی وفات پرسعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے تعزیت کا اظہار کیا۔ وہ مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ الشیخ ابو ابراہیم کنیت اختیار کی اور دس سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کرلیا تھا۔