مسجد نبوی ؐمیں سامان کی حفاظت کیلئے رہنمائی

,

   

مدینہ منورہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی ﷺ میں سامان کو محفوظ رکھنے کے لیے پانچ ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بتایا کہ زائرین کوسامان کے حوالے سے کیا کرنا اور کن امور سے بچنا چاہیے۔وزارت نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم سابقہ (ٹویٹر) کے ذریعے جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ زائرین کے لیے چھوٹا سامان مسجد نبوی میں لانے کی گنجائش ہے مگر اسے نماز کے ہالوں میں لے جانے کی اجازت نہیں۔ سامان کو نماز کے ہالوں سے باہر بنے سیف میں رکھا جائے۔ اسی طرح مسجد نبوی ﷺ میں بڑی چیزیں لانے کی اجازت نہیں۔بڑا سامان مسجد نبوی ﷺ اور اس کے صحنوں میں نہیں لایا جا سکتا اور نہ ہی اسے حفاظتی سیف بکس میں رکھا جا سکتا ہے۔سیف بکسز بیرونی صحنوں میں دستیاب ہیں۔