مدینہ منورہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد نبوی سے متعلق نئے قوانین کے اعلان میں فرض نماز کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نماز کے لیے اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامے کے اجرا یا وقت لینے کی ضرورت نہیں رہی،تاہم اس سلسلے میں توکلنا ایپلی کیشن کی شرط درکار ہو گی۔