مسجد نبوی ؐمیں ممبر رسول ؐ عازمین عمرہ کی توجہ کا مرکز

,

   

رمضان المبارک کے پہلے دہے میں حرمین شریفین میں غیر معمولی انتظامات
حیدرآباد۔14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) مسجد نبوی مدینہ منورہ میں یوں تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وابستہ کئی یادگاریں موجود ہیں اور حج اور عمرہ کے زائرین کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ مسجد نبوی میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ممبر آج بھی محفوظ ہے اور ہجرت کے 8 سال بعد یہ ممبر تعمیر کیا گیا تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی مرتبہ اس ممبر سے خطبہ دیا ، اس وقت یہ پھولوں کی جھاڑیوں سے تعمیر کیا گیا تھا۔ مدینہ منورہ کے شمالی علاقہ میں جسے الخلیل کہا جاتا ہے، یہ ممبر تعمیر کیا گیا تھا۔ مسجد نبوی کی تعمیر کے وقت باقاعدہ ممبر موجود نہیں تھا جہاں سے امام خطبہ دیتے ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک درخت کو ٹیک لگاکر خطبہ دیا کرتے تھے۔ مصلیوں کی تعداد میں اضافہ اور مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطبہ کیلئے ممبر کی ضرورت محسوس کی گئی تاکہ تمام مسلمان خطبہ سن سکیں۔ ممبر 5 میٹر بلند ہے اور ممبر پر کلمہ توحید نقش کیا گیا ہے ۔ ممبر کی سیڑھیوں کی قالین سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور قیمتی لکڑی کا دروازہ بنایا گیا جہاں سے امام خطبہ کیلئے جاتے ہیں۔ مسجد نبوی میں حکام نے خطبہ جمعہ کے مختلف بین الاقوامی زبان میں ترجمہ کا انتظام کیا ہے جس کیلئے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی دونوں میں جمعہ کے خطبات کا مختلف زبانوں میں بروقت ترجمہ کیا جاتا ہے ۔ حرمین شریفین کے منتظمین کا کہنا ہے کہ خطبات کے مختلف زبانوں میں ترجمہ کا مقصد اسلام کی تعلیمات کو دنیا بھر تک پہنچانا ہے۔ ڈائرکٹر ایڈمنسٹریشن فادی حجازی کے مطابق حرمین شریفین میں پہنچنے والے افراد کیلئے بہتر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک کے پہلے دہے میں حرمین شریفین میں خصوصی انتظامات کئے گئے ، خاص طور پر افطار اور تراویح کے وقت نمازیوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا۔ مسجد نبوی میں تعینات معاونین کی جانب سے ممبر رسول کی تاریخ سے عوام کو واقف کرایا جارہا ہے۔ ر