ریاض : مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحن میں خاتون کی زچگی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انجام دینا پڑا ۔ سعودی ہلال احمر اتھارٹی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن علی الزہرانی نے بتایا کیا کہ رضاکار ٹیموں اور حرم ایمبولینس سنٹر نے ماں کی نازک حالت کے پیش نظر مسجد کے صحن میں ہی ڈیلیوری کا فیصلہ کیا۔طبی ٹیموں کے پہنچنے پر معلوم ہوا کہ مسجد نبوی کے صحن میں جنین کے سکڑنے کا کیس ہے۔ معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ جنین کا سر باہر نکل آیا ہے اور ولادت کی حالت شروع ہو چکی تھی۔فوری طور پر ٹیموں نے ایسے معاملات کے لیے پروٹوکول کے مطابق مداخلت کی اور زچگی کا عمل شروع کیا۔ وہاں موجود ایک ہیلتھ پریکٹیشنر سے تعاون حاصل کیا گیا اور بچے کی پیدائش کامیابی سے مکمل ہو گئی۔الزہرانی نے مزید بتایا کہ ماں اور نومولود کے چیک اپ کے بعد دونوں کو باب جبریل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ان کیسز میں شامل تھا جن میں انتہائی طبی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے کیسز کو کامیابی سے نمٹانے کیلئے خصوصی میڈیکل مہارت درکار ہوتی ہے۔ تربیتی کورسز میں اس طرح کے کیسز میں تمام ہنگامی اور خصوصی تربیتی طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ایسی صورتحال میں فوری طور پر ایمبولینس بلانے کی اہمیت مزید واضح ہوجاتی ہے۔ ’’ہیلپ می‘‘ ایپ ایمبولنس بلالی جائے یاتوکلنا ایپ سے کال کردی جائے تو مدد ملے گی ۔