مسجد نعمانیہ سنگاریڈی میں اتوار 13 اور 20 اپریل کو عازمین حج کاتربیتی کیمپ

   

سنگاریڈی 9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد عبدالمجید صدر انتظامی کمیٹی مسجد نعمانیہ سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب انعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی سنگاریڈی کے زیر اہتمام حسب سابق روایت ہر سال کی طرح امسال بھی بتاریخ 13 اور 20 اپریل، مسلسل دو اتوار، بوقت صبح 10 بجے تا نماز ظہر تک مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں ” عازمین حج تربیتی کیمپ ” زیر صدارت مولانا محمد سلیمان صوفی حج ٹرینر وسرپرست اعلی النعمان اسلامک ایجوکیشنل سوسائٹی منعقد ہوگا جس میں مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی اور مولانا سید فصیح الدین قاسمی کے تربیتی خطابات ہونگے انہوں نے سنگاریڈی، سداسیوپیٹ اور پٹن چرو و دیگر قرب و جوار کے مواضعات کے ضلعی عازمین حج سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش کی خاتون عازمین حج کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہیگا مذکورہ عازمین حج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام عازمین حج کیلئے طعام کا انتظام کیاگیا ہئے مزید تفصیلات کیلئے سل نمبر 9490621551 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔