حیدرآباد۔/28جون، ( پریس نوٹ ) عازمین حج کا مرکزی تربیتی اجتماع اتوار 30 جون کو صبح 10 بجے تا 2 بجے دن مسجد بغدادی ٹیک نامپلی منعقد ہوگا۔ تولیت کمیٹی مسجد بغدادی ٹیک نامپلی کے زیراہتمام تربیتی اجتماع کی صدارت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری کریں گے ۔ جناب سید منیر الدین احمد مختار نگرانی کریں گے۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ ، مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی اور مولانا حافظ احسن الحمومی کے خطابات ہوں گے۔ مولانا محمد رحیم الدین انصاری ، محمد قمر الدین اور جناب جعفر حسین معراج مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مولانا سید عاصم نقشبندی کی قرأت ہوگی۔ جناب محمد جاوید اور جناب شفیع قادری نعت سنائیں گے۔ اجتماع میں غلاف خانہ کعبہ کی زیارت کروائی جائے گی۔ احرام باندھنے کا طریقہ اور سفری معلومات بیان کئے جائیں گے۔