جگتیال: جگتیال شہر میں مسجد پرانی پیٹ سے متصل چھلہ محبوب سبحانی کے جھنڈے کی بعد نماز جمعہ کشادگی عمل میں لائی گئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ سہ پہر چھلہ مبارک سے متصل برقی ٹرانسفارمر پر شارٹ سرکٹ سے جھنڈا مبارک جل کاخاکستر ہوگئے تھے مسجد انتظامیہ کمیٹی صدر مجاہد عادل اور اراکین کمیٹی نے محکمہ الیکٹریسٹی اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے اس واقعہ کوالیکٹریسٹی کی لاپرواہی اور ذمہ دار ٹہرایا۔حالیہ دنوں برقی ٹرانسفارمرکارخ چھلہ مبارک کی سمت کرنے پر اس کی مخالفت کے باوجود اے ڈی نے اسی مقام پر ٹرانسفارمر کو نصب کیا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ سرکل انسپکٹرکیشور نے مذہبی رواداری کامظاہرہ کرتے ہویے جھنڈے کی کشادگی کیلئے اپنی جانب سے مالی امدادکی۔ انتظامیہ کمیٹی نے سرکل انسپکٹرسے اظہارتشکرپیش کیااورمستقبل میں اس طرح کاواقعہ رونما نہ ہونے برقی ٹرانسفارمر کے رخ کو تبدیل کرنے کے لئے کمیٹی کی نمائندگی پر پولیس کی جانب سے محکمہ الیکٹریسٹی کو تحریری نوٹس بھی روانہ کی گئی۔