مسجد پر حملے میں جاں بحق کے لواحقین کو معاوضہ کا مطالبہ: ابو عاصم

   

ممبئی : ممبئی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مالیگاؤں کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے ۔ اس پر ممبئی/مہاراشٹر کے ریاستی صدر ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کو خط لکھ کر ریاست میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی تفصیلات دی ہے اور معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس پر مزید بات کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 9 ستمبر 2023 کو پوسے والی، ضلع ستارہ میں ایک اشتعال انگیز پوسٹ کی وجہ سے ، جھوٹے الزامات کی بنیاد پر وہاں کی مسجد اور مسلمانوں کی بستیوں پر حملہ کرکے فساد برپا کیا جس میں ایک نوجوان کو قتل کیا گیا ۔