مسجد کا کوئی متبادل نہیں : مفتی مکرم احمد

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: شاہی فتح پوری مسجد کے امام مولانا مفتی مکرم احمدنے کہا کہ بابری مسجد کے متبادل کے طور پر زمین لینے سے مسجد سے امت کی دستبرداری نہیں ہوسکتی کہ۔ مسجد کا کوئی بھی متبادل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرنا چاہتی ہے تو مسجد ایودھیا شہر ہی میں دے۔ مولانا مکرم احمد یہاں نماز جمعہ سے قبل خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے پر امن احتجاج کرنے والوں کے تعلق سے کہا کہ جو لوگ سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں وہ مکمل قانون اور آئین کے دائرہ میں رہ کر کررہے ہیں۔ اترپردیش میں پر امن کررہی خواتین پر پولیس کی جانب سے بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف پر امن مظاہروں کو روکنے کے لئے یوپی حکومت احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کررہی ہیں، آنسو گیس چھوڑے جارہے ہیں۔ پولیس ظلم کی انتہاء کررہی ہیے یہ سب بند ہونا چاہئے۔ مولانا مکرم نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین کے مطالبات پر غور کریں۔