مسجد کوثر عادل آبادانتظامی کمیٹی کی تشکیل جدید

   

عادل آباد : مستقرعادل آباد کی مسجد کوثر کالج کالونی شانتی نگر انتظامی کمیٹی تشکیل کی غرض اہلیان محلہ ، مصلیان مسجد کوثر کا اجلاس آج نماز جمعہ سے قبل منعقد کیا گیا ۔ اجلاس میں موجودہ افراد کے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر مسجد کوثر انتظامی کمیٹی صدر کے طور پر الحاج محمد حمید اللہ موظف نائب صدر الحاج سید خیرات علی موظف زرعی مارکٹ کمیٹی سپروائیزر ، معتمد الحاج عبدالمتین کمیونٹی ہیلت سنٹر خازن الحاج عبدالعلیم موظف زرعی مارکٹ کمیٹی سکریٹری کو منتخب کیا گیا ۔ اس اجلاس میں مسرس اسد علی ، عطا اللہ خان ، ظفر احمد ، جلیل احمد ، حامد علی ، سیدمجاہد احمد ، سمیع اللہ ہاشمی ، مدثر نذر ، ، آصف علی ، عمیم شریف ، سلیم قریشی، محمد امتیاز الدین کے علاوہ سابق انتظامی کمیٹی عہدیداران و اراکین ، نوجوانان محلہ و بزرگان محلہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مسجد کوثر انتظامی کمیٹی کے نومنتخب عہدیدارو ں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔ بعد ازاں نماز جمعہ کے بعد جدید تشکیل کمیٹی کا اعلان کیا گیا ۔