جناب محمود علی کی ضلع کلکٹر اور سی ای او وقف بورڈ سے بات چیت
حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے میڑچل ملکاجگیری ضلع کے کلکٹر کو شاہ میر پیٹ میں شہید کردہ مسجد کی دوبارہ تعمیر کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مسجد شہید کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ نے مسجد کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ٹی آر ایس قائدین کے ذریعہ متعلقہ موضع کی تفصیلات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قدیم قطب شاہی مسجد کی شہادت افسوسناک ہے۔ ضلع کلکٹر نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کا تیقن دیا۔ وزیر داخلہ نے چیف ایگزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ شاہنواز قاسم سے فون پر بات کی۔ شاہنواز قاسم نے بتایا کہ مسجد کی شہادت اور وقف زمین پر قبضہ اور فروخت کے ذمہ داروں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔ وقف بورڈ نے مسجد کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپئے جاری کئے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف منسٹر اوقافی اراضیات کے تحفظ میں سنجیدہ ہیں اور انہوں نے بے قاعدگیوں کی سی بی سی آئی ڈی تحقیقات کا اعلان کیا ۔2014 کے بعد سے تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کی غیر قانونی فروخت پر پابندی عائد ہوچکی ہے۔ وزیر داخلہ نے پولیس عہدیداروں سے کہا کہ وہ شکایت پر سخت کارروائی کریں اور وقف بورڈ حکام سے تعاون کریں۔ر