گلبرگہ۔مسجد اسلامی معاشرہ کی ضرورت ہے، اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ سے مدینہ ہجرت کی تو ترجیحی بنیاد پر مسجد کی تعمیر کی، اور یہاں تک ارشاد فرمایا کہ جس نے اللہ کی رضا کے لیے مسجد کی تعمیر کی اللہ تعالیٰ اس کے بدلے جنت میں گھر بنائے گا۔ ان خیالات کا اظہار امارت شرعیہ کے قاضی شریعت حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی نے احمد پور ضلع سہرسہ میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کیا. انہوں نے کہا اللہ کے نبیﷺ کے زمانہ میں مسجدیں محض نماز کے لیے استعمال نہیں ہوتی تھیں بلکہ مسلمانوں کی بہت سی سرگرمیوں کا مرکز ہوتی تھیں۔مختلف طرح کے مسائل کے تصفیے بھی مسجدوں ہی میں ہوتے تھے۔ درس و تدریس کا سلسلہ بھی مسجدوں ہی میں جاری رہتا تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کے لیے جو وفود آتے تھے وہ بھی مسجدوں ہی میں ٹہرتے تھے، چندے بھی مسجدوں ہی میں جمع ہوتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسجدیں عہد رسالت میں خدمت خلق کا مرکز ہوا کرتی تھیں اور آبادی کے ہر شخص کا مسجدوں سے بڑا مضبوط رشتہ ہوتا تھا۔
یلاریڈی کو امریکہ سے آنے والے این آر آئی کو کورونا مثبت
یلاریڈی۔ مستقر کو گذشتہ دو دن قبل امریکہ سے این آر آئی پہنچے جو شدید بخار ، کھانسی ، بدن درد رہنے سے یلاریڈی ، سرکاری دواخانہ میں کوویڈ ریاپڈ ٹسٹ کیا گیا جس میں کورونا پازیٹیو رپورٹ آئی۔دواخانہ سپرنٹنڈنٹ رویندرا موہن نے مزید بتایا کہ اومی کرون کی جانچ کیلئے اس این آرآئی کے خون کا نمونہ لیکر آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیلئے نظام آباد سرکاری دواخانہ بھیجا گیا۔ آر ٹی پی سی آر اگر پازیٹیو آنے پر اومی کرون ٹسٹ کیلئے حیدرآباد کے ٹمس دواخانہ کو بھیج دیا جائے گا۔