مسجد کےلیے پانچ ایکڑ زمین کے متعلق سنی وقف بورڈ نے دیا بڑا بیان

,

   

سنی وقف بورڈ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایودھیا معاملہ کو لے قانونی ماہرین سے مشورہ لے گا، اور زمین کو لیں یا نہیں لے اس معاملہ میں بھی وکلاء سے مشورہ کرے گا، سنی وقف بورڈ کے چیئرمین میں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ سب کا متفقہ ادارہ ہے اسی کے مشورہ سے بات طئے کی جاۓ گی۔ 

سنی وقف بورڈ کے اراکین کا اہم اجلاس 26 نومبر کو ہوگا اس سے قبل 17 نومبر کو پرسنل لاء بورڈ کا اہم اجلاس ہونا جس میں یہ بات طئے کی جاۓ گی کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ 

فاروقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا پورا فیصلہ ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے، اب تک پورا پڑھا نہیں جا سکا ہے، پورا پڑھنے کے بعد معاملہ واضح ہو جائے گا، البتہ انہوں نے کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست ڈالنے سے انکار تو کیا مگر یہ بھی کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بات کو اہمیت دی جائے گی۔