مسجد کے امام پر انسانیت سوز تشدد

,

   

نئی دہلی: ملک میں مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ ہندوؤں کے مذہبی نعرے نہ لگانے پر امام مسجد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو انتہاپسند ایک مسجد میں گھس گئے اورتلاوت قرآن پاک میں مصروف امام مسجد ذاکر سید کو ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔مسجد کے امام صاحب کے انکار پر ہندو انتہا پسندوں نے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا اور ان کی داڑھی جبراً کاٹ دی گئی۔ واقعہ کے کچھ دیر بعد نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد آنے والے نمازیوں نے امام مسجد کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا۔پولیس نے حسب معمول ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار نہیں کیا۔